دشوار گزار راستوں اور بدلتے موسموں کو شکست دینے والی میراتھن

image

لاہور سے تعلق رکھنے والے جی سی یونیورسٹی کے طالب علم اور فیلکن ٹرائیتھلون کلب کے رکن فیضان احمد نے لاہور سے اسکردو تک کا 1100 کلومیٹر طویل رننگ چیلنج 22 روز میں مکمل کرلیا ہے۔

اس سفر کے دوران انہوں نے پنجاب کے میدانی علاقوں سے لے کر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں تک دوڑتے ہوئے مختلف جغرافیائی اور موسمی حالات کا سامنا کیا۔

ان کے اس روٹ میں ناران، بابوسر ٹاپ، چلاس اور رائے کوٹ جیسے مشکل مقامات شامل تھے جہاں انہیں طویل فاصلوں، مسلسل چڑھائیوں اور بدلتے موسم کا سامنا کرنا پڑا۔

فیضان احمد نے اپنا یہ چیلنج پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس کے شہدا کے نام کیا اور راستے میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی کا پیغام بھی اجاگر کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US