کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر میں مستقبل پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے ابتدائی میچ میں النصر کو العین کے ہاتھوں 4-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
15 ستمبر کو کھیلے گئے میچ میں رونالڈو نے گول پر 5 کوششیں کیں تاہم صرف ایک شاٹ نشانے پر لگا۔ سعودی اسپورٹس صحافی سعود السرامی نے دعویٰ کیا ہے کہ رونالڈو جنوری کی ٹرانسفر ونڈو میں النصر سے علیحدگی اختیار کرسکتے ہیں۔
السرامی کے مطابق رونالڈو ممکنہ طور پر کلب کے تکنیکی مسائل حل کرنے کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب رونالڈو نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں اشارہ دیا تھا کہ 27-2026 سیزن ان کے فٹبال کیریئر کا آخری سیزن ہوسکتا ہے۔