بھارتی اوپنر بیٹر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں صرف 30 گیندوں پر شاندار سنچری بنا ڈالی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 221 رنز بنائے، جبکہ 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 14.1 اوورز میں 94 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ابھیشیک شرما نے 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے 16 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور اگلی 14 گیندوں پر سنچری بنا دی۔
ابھیشیک نے 30 گیندوں پر سنچری بنا کر روہت شرما کا 2017 میں قائم کیا گیا 35 گیندوں کی سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تاہم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ ساحل چوہان کے پاس ہے جنہوں نے 2024 میں 24 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ یہ ابھیشیک شرما کی ٹی 20 کرکٹ میں تیسری سنچری ہے۔