شاہد آفریدی، ڈی ویلیئرز اور گیل ایک بار پھر میدان میں، ایونٹ 3 سے 18 اکتوبر تک ہوگا

image

متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی اور شارجہ میں 3 سے 18 اکتوبر 2026 تک منعقد ہونے والی عالمی شہرت یافتہ کرکٹ لیگ "ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز" (WCL) کے تیسرے سیزن کی ٹکٹوں کی باقاعدہ فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شائقینِ کرکٹ ویب سائٹ www.district.ae کے ذریعے آن لائن ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں ایونٹ کے اس نئے ایڈیشن میں دنیا بھر کے سابق کرکٹ ستارے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے، جن میں یوراج سنگھ، کرس گیل، اے بی ڈی ویلیئرز، شاہد آفریدی، ڈیوڈ وارنر، محمود اللہ اور معین علی جیسے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔

اس بار ٹورنامنٹ میں کل 7 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جن میں پاکستان چیمپئنز، انڈیا چیمپئنز، آسٹریلیا چیمپئنز، انگلینڈ چیمپئنز، ساؤتھ افریقہ چیمپئنز، ویسٹ انڈیز چیمپئنز اور بنگلہ دیش چیمپئنز شامل ہیں۔

پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان نے ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور شائقین کو معیاری و سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US