قومی پہلوان محمد انعام بٹ اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے تحت ان کی ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ پر عائد دو ماہ کی پابندی 19 جولائی سے 18 ستمبر 2026 تک تھی، جو اب مکمل ہوچکی ہے۔ ان پر کوئی مالی جرمانہ بھی عائد نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ان کے نمونے میں پائی جانے والی دوا طبی علاج کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی، جبکہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طبی دستاویزات کو تسلیم کرلیا۔ انعام بٹ کو مطلوبہ دوا مزید ایک سال استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایشین بیچ گیمز کا نتیجہ منسوخ ہونے کے باعث انعام بٹ سے چاندی کا تمغہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
محمد انعام بٹ ایشین گیمز میں کوچ کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ وہ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ہیں اور تمام ریسلنگ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔