کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر پرتگال کے اسکواڈ میں شامل

image

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو نئے کوچ جارجے جیسس نے آئندہ نیشنز لیگ کے میچز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

41 سالہ رونالڈو کی شمولیت سے واضح ہے کہ وہ 2026 ورلڈ کپ کے بعد بھی بین الاقوامی فٹبال جاری رکھنے کے لیے دستیاب ہیں۔

رونالڈو اور جارجے جیسس گزشتہ سیزن میں سعودی کلب النصر میں بھی ساتھ کام کرچکے ہیں۔ جیسس کی کوچنگ میں رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

پرتگال 11 روز کے دوران نیشنز لیگ کے 4 میچز کھیلے گا، جس کا آغاز 24 ستمبر کو ویلز کے خلاف میچ سے ہوگا۔ اس کے بعد ناروے، ڈنمارک اور دوبارہ ناروے کے خلاف میچز شیڈول ہیں۔

رونالڈو اب تک اپنے کیریئر میں 979 گول کرچکے ہیں، جبکہ نئے انٹرنیشنل میچز انہیں 1000 گول کے تاریخی سنگِ میل کے مزید قریب پہنچنے کا موقع دیں گے۔واضح رہے کہ پرتگال نیشنز لیگ کا موجودہ چیمپئن بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US