بنگلہ دیش میں پہلی بار منعقد ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس ایونٹ میں میزبان بنگلہ دیش کے علاوہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوں گی۔
ایونٹ 14 سے 20 نومبر تک کھیلا جائے گا، جس کے لیگ مرحلے کے مقابلے 15 سے 19 نومبر تک جاری رہیں گے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 20 نومبر کو ہوگا۔
قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغاز 16 نومبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اس کے بعد 17 نومبر کو پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ ہوگا۔
پاکستانی ٹیم 18 نومبر کو میزبان بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی جبکہ لیگ مرحلے کا آخری میچ 19 نومبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔