پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 کا 23 ستمبر سے اسلام آباد میں آغاز

image

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیر اہتمام پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 23 ستمبر سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے، جو 4 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔

اس چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے صوبائی اور علاقائی ٹیمیں شرکت کریں گی، جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر کھیلنے اور قیمتی مسابقتی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایونٹ میں شامل ہر ٹیم 23 کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل ہوگی۔

یہ چیمپئن شپ ملک میں فٹبال کی بحالی، نوجوان کھلاڑیوں کے فروغ اور گراس روٹ لیول پر ایک مضبوط سسٹم کی تشکیل کے لیے پی ایف ایف کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن ایونٹ کے انعقاد اور شریک ٹیموں کی شرکت کے تمام تر اخراجات خود برداشت کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US