ایم ایم اے ورلڈ کپ: گلگت بلتستان کی منیشہ علی نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا

image

انگولا میں منعقدہ انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (آئی ایم ایم اے ایف) ورلڈ کپ میں پاکستان کی منیشہ علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا۔

دنیا کی 15 ٹاپ رینکڈ ٹیموں پر مشتمل اس عالمی مقابلے کے فائنل میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی منیشہ علی نے ہوم گراؤنڈ پر انگولا کی دو مرتبہ کی افریقی چیمپئن فائٹر کو دوسرے ہی راؤنڈ میں اسٹینڈنگ گِلّوٹین کے ذریعے مات دے کر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US