اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کوشش ہوئی تو سختی سے نمٹیں گے، محسن نقوی

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جو بھی اسلام آباد بند کرنے یا دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان شہید ہو رہے ہیں یہ شہداء پاکستان کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، تاہم کسی وزیر کا شہداء کے جنازوں میں شریک نہ ہونا افسوسناک ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بیشتر لوگ لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتے اور انہیں خود بھی معلوم نہیں کہ مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان کا علاج قانون کے مطابق ہوگا ان کی مرضی کے مطابق نہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم موجود ہے اور اس پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ان کے مطابق اس بار اسلام آباد کو کئی روز کے لیے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وفاقی حکومت مستقل لائحہ عمل اختیار کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US