بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے علیمہ خان کی رہائش گاہ پر کارروائی کی، جہاں سے نورین نیازی، عظمیٰ خان اور دیگر اہلخانہ کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کو ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں علیمہ خان کو بھی تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔