دشت میرانی میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 افغان باشندے گرفتار

image

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان سے ایران اور بعد ازاں یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US