جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے

image

جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے شدید علالت کے باعث صاحبِ فراش تھے۔

حافظ محمد ادریس کے انتقال پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی دینی، سیاسی اور تحریکی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو جماعت اسلامی کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے بھی حافظ محمد ادریس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US