پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران پی ایچ ایف حکام نے صدر پی ایچ ایف کو اسٹیڈیم کی موجودہ حالت، جاری انتظامی امور، سیکیورٹی اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے 31 دسمبر تک اسٹیڈیم کی بنیادی تعمیری تزئین و آرائش مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ جنوری 2027 میں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپئن شپ منعقد کرائی جائے گی۔
انہوں نے اسٹیڈیم کی دیکھ بھال اور سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قومی کھیل کے فروغ اور اسے دوبارہ عروج پر لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو کارآمد بنایا جائے گا، جبکہ کھلاڑیوں کو بہترین اور جدید سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔