نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کے لیے ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال

image

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کے لیے ناگزیر ہے اور انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کورنگی میں ایم کیو ایم کی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 6 ہفتے بعد شارع فیصل پر ہر زبان بولنے والا اپنے انتظامی یونٹ کے مطالبے کے لیے نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران شہریوں کے حقوق تسلیم کرنے کو تیار نہیں جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ 18 برس کے دوران سندھ کو 22 ہزار ارب روپے ملے لیکن اس کے باوجود پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایک چپڑاسی کی نوکری تک نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم سے کئی مرتبہ نیا سندھ بنایا جاسکتا تھا تاہم ان کے بقول سندھ کے حکمرانوں نے یہ پیسہ بیرونِ ملک جائیدادیں بنانے پر خرچ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US