وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ایئرپورٹ پر اپنے پاکستانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، پاک ایران سرحدی امور، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان سیکیورٹی اور سرحدی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US