متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ہونے والی ریلی ایک مکمل ریفرنڈم ثابت ہوئی ہے اور ایم کیو ایم شہریوں کی امیدوں اور فیصلوں کا ذریعہ بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہر دور میں مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید الزام عائد کیا کہ حکمرانوں نے کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا، تاہم حالیہ ریلی نے ایک ریلے کی صورت اختیار کر کے تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔