جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی پر تشدد کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں پروفیسر اور ملزم کونین شاہ کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تشدد کیس کے ملزم کونین شاہ نے گزشتہ شب پروفیسر عارف ساقی سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور معافی مانگی، جس پر پروفیسر نے انہیں معاف کردیا۔
اس حوالے سے پروفیسر عارف خان ساقی نے بتایا کہ ان کے اور ملزم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور ملزم کے والد بھی وقتاً فوقتاً ان کے گھر تشریف لاتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے دوران ان کے بھتیجے کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تشدد کے اس مقدمے میں ملزم کونین شاہ فی الوقت ضمانت پر ہے۔