ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے چار روزہ ٹریننگ کیمپ کا کراچی میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں دو گھنٹے کے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے کوچز مائیک ہیسن، ایشلے نوفکے اور منصور امجد کی زیرِ نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
پہلے روز فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے نیٹس سیشن میں بھی سخت محنت کی۔ یہ چار روزہ پری ڈیپارچر کیمپ 24 ستمبر تک جاری رہے گا، جس کے اختتام پر قومی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے روانہ ہوگی۔