20 ویں ایشین گیمز: پاکستان نے کبڈی کے پہلے میچ میں ملائیشیا کو 22-65 سے دھول چٹا دی

image

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری 20 ویں ایشین گیمز کے مردوں کے کبڈی ایونٹ کے پول 'بی' کے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 22 کے مقابلے میں 65 پوائنٹس کے واضح فرق سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے مقابلے پر مکمل گرفت برقرار رکھی اور شاندار ریڈنگ اور ٹیکلنگ کے ذریعے مسلسل پوائنٹس حاصل کیے۔

ملائیشیا کی ٹیم پاکستان کے جارحانہ کھیل کے سامنے شدید مشکلات کا شکار نظر آئی اور پورے میچ میں واپسی نہ کر سکی۔ پاکستان نے پہلے اور دوسرے دونوں ہافز میں برتری قائم رکھتے ہوئے بالآخر 65-22 کے بڑے مارجن سے کامیابی اپنے نام کر لی۔

اس شاندار اور ایک طرفہ فتح کے ساتھ ہی ٹیم پاکستان نے ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں اپنی پیش قدمی مضبوط کرلی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US