کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ایکسپریس وے کے قریب کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث اطراف کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق گرڈ اسٹیشن کے 3 پینلز میں آگ لگی جبکہ پینلز کے اوپر فیول ٹینکس بھی موجود تھے۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے پر شعلے 30 سے 40 فٹ بلند تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق آگ کے باعث منظور کالونی، بلوچ کالونی، محمود آباد اور پی ای سی ایچ ایس میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، جبکہ احتیاطی طور پر علاقے کی بجلی منقطع کی گئی۔