کراچی میں شدید گرمی، ستمبر کا 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

image

کراچی میں شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو پریشان کردیا محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیر کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو ستمبر کے مہینے میں 2017 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 2017 میں 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا، یوں ستمبر کی گرمی کا 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والی سرکولیشن اور ال نینو کے فعال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تاہم بدھ سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

کراچی میں ستمبر کے مہینے کا بلند ترین درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو 30 ستمبر 1951 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US