وزیراعظم کا حافظ نعیم کو فون، لانگ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست

image

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جاری لانگ مارچ چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ وطن واپسی پر جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر نتیجہ خیز بات چیت اور عوام کے لیے بہتر ریلیف پیکیج پر گفتگو کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت سے تصادم یا امن و امان کا مسئلہ نہیں چاہتی، تاہم وہ عوام کے حق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست پر جماعت اسلامی کی شوریٰ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف سپر ٹرین لانگ مارچ کراچی سے ملتان پہنچ چکا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US