ایچی ناگویا ایشین گیمز 2026: پاکستان کے عاصم خان نے ایم ایم اے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

image

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری 20 ویں ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ سامنے آیا ہے، جہاں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے پاکستانی فائٹر عاصم خان نے مردوں کی ماڈرن 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے تمغوں کا کھاتہ کھول دیا ہے۔

عاصم خان ایشین گیمز میں ایم ایم اے مقابلے میں پاکستان کے لیے میڈل حاصل کرنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں کمبوڈیا کے سوپانہا فینگ کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

سیمی فائنل میں انہیں تاجکستان کے مرزو بیک عمروف کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے 2026ء کے ان مقابلوں میں کانسی کے تمغے پر نام درج کروا لیا۔

پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اس تاریخی کامیابی پر عاصم خان اور ان کے کوچ دلاور خان سمن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ عاصم خان اس سے قبل عالمی سطح پر برونز میڈل اور ایشیائی سطح پر سلور میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US