تازہ ترین آئی سی سی ویمنز رینکنگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں بہتری

image

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئر رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان کی شوال ذوالفقار نے بیٹنگ رینکنگ میں 16 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی ہے، جس کے بعد وہ 29ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ اس پیشرفت کے ساتھ ہی وہ اپنے کیریئر میں پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئی ہیں۔

دیگر قومی کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر کی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، وہ بیٹنگ رینکنگز میں 31 درجے کی لمبی پیشرفت کے بعد 40ویں نمبر پر آ گئی ہیں، جبکہ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھی 9 درجے ترقی کرتے ہوئے 30ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

بولنگ رینکنگ کی بات کی جائے تو پاکستان کی سعدیہ اقبال ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئی ہیں، جبکہ قومی کپتان فاطمہ ثنا پانچ درجے کی بہتری کے ساتھ 24ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں بھی تسلسل دیکھنے میں آیا ہے، بھارت کی شافالی ورما ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں بھارت کی شری چارانی پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ دیپتی شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US