فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکریٹری جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پوئریئر بھی ملاقات میں فرانسیسی سیکریٹری جنرل کے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں فرانس کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرانسیسی سیکریٹری جنرل نکولس روش نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے میں فرانس کی دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US