قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ اب اس ذمہ داری کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے، تاہم معاہدے اور طے شدہ ترتیب کے تحت وہ ایشین گیمز کے اختتام تک باولنگ کوچ کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ عمر گل کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پی سی بی نے ایشلے نوفکے کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ کی ذمہ داری بھی سونپ دی تھی۔
دریں اثناء قومی ٹیم کے سابق باولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ جوائن کرلیا، ایشلے نوفکے نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے۔