قومی کرکٹ ٹیم کو نئے باولنگ کوچ کی تلاش، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے باولنگ کوچ کی تقرری کا باضابطہ اشتہار جاری کردیا ہے۔

شائع کردہ اشتہار کے مطابق اس عہدے کے لیے امیدوار کا لیول تھری کوچنگ کورس مکمل ہونا لازمی ہے، جبکہ پانچ سالہ بین الاقوامی کوچنگ کا تجربہ بھی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے تحت خواہش مند امیدوار 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US