محمد رضوان کیس: احسن طاہر کے نام سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان راولپنڈیز

image

راولپنڈیز کے ترجمان نے محمد رضوان کے این سی سی آئی اے کیس کے حوالے سے فرنچائز کے مالک احسن طاہر سے منسوب بیان کی سخت تردید کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق احسن طاہر نے محمد رضوان یا ان کے کیس سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا، اور ان کے نام سے چلائی جانے والی تمام خبریں مکمل طور پر جھوٹی، غلط اور بے بنیاد ہیں۔

راولپنڈیز انتظامیہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں سے متعلق قطعیت کے ساتھ وضاحت جاری کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US