ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے تاریخی میچ کے امپائر مارائس ایراسمس نے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے رویے اور برداشت کی تعریف کی ہے۔
اس میچ میں ورات کوہلی کی اپیل پر دیے گئے متنازع نو بال کے فیصلہ کے بعد میدان میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
سابق امپائر مارائس ایراسمس کے مطابق اس انتہائی حساس اور اہم موڑ پر معاملہ کافی بگڑ سکتا تھا اور شدید ردعمل کی صورت میں ان کے امپائرنگ کیریئر کے لیے بھی مشکلات پیدا ہوسکتی تھیں، تاہم اس کٹھن وقت میں بابر اعظم نے انتہائی تحامل، ضبط اور شائستگی کا مظاہرہ کیا۔