20 ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کی قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کامیابیوں کے ساتھ فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
مکسڈ ڈبلز کے راؤنڈ آف 32 مقابلے میں پاکستان نے نیپال کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دی۔ مینز سنگلز کے راؤنڈ آف 32 میں محمد عرفان نے لبنان کے جیسن کرم کو 0-3 سے پچھاڑ کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اسی طرح مینز سنگلز کے ایک اور راؤنڈ آف 32 میچ میں نور زمان نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فلپائن کے وان ایرو ڈالیڈا کو 0-3 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔