قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تقریباً 7 سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے ایبٹ آباد میں اپنی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم صدارتی ٹرافی (پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون) میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کی قیادت روحیل نذیر کر رہے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل اور خان ریسرچ لیبارٹریز (KRL) کے درمیان میچ ایبٹ آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے آخری بار 2019 میں قومی ڈومیسٹک کرکٹ (فرسٹ کلاس) میں شرکت کی تھی۔