آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 24 ستمبر 2026 سے ہوگیا۔
اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں پلیٹس ریٹس اور دیگر متعلقہ عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر 2026 سے ہوگیا۔