لانگ مارچ مؤخر ہونے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، رانا ثنا اللہ

image

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مؤخر ہونے تک حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوسکتے تاہم پارٹی قیادت سے پسِ پردہ رابطے برقرار ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے تحت رکھے گئے ہیں سڑکیں کھلی ہیں اور کنٹینرز سڑکوں کے کنارے موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیے جا رہے ہیں عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کے مشیر نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی زبردستی داخل ہونے یا شہر میں چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق حکومت امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے پولیس ایکٹ میں تبدیلی کی تو پارلیمنٹ اسے ختم کرسکتی ہے جبکہ یہ معاملہ آئینی عدالت میں بھی چیلنج کیا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US