ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی توجہ ثالثی پر مرکوز ہے، وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششوں پر مرکوز ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے امید نہیں چھوڑی اور کشیدگی میں کمی اور پیش رفت کے لیے پُرعزم ہے جبکہ تمام دوست ممالک بھی امن کے حصول کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US