عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی معطل کرنے کی استدعا مسترد

image

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس عبہر گل خان نے نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو 21 ستمبر کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا اور دونوں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US