فیصل آباد میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جاری

image

فیصل آباد میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جاری ہے، جس میں 20 رکنی اسکواڈ کی کھلاڑی سخت مشقوں میں مصروف ہیں۔

کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو مختلف بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کروانے کے ساتھ ساتھ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز میں بھی شریک کیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو میچ سچویشن کی بہترین مشق مل سکے۔

یہ ٹریننگ کیمپ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 2 سے 16 اکتوبر تک کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا حصہ ہے، جس میں پاکستان، بنگلا دیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

سیریز کے تمام میچز اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں ممالک کی انڈر 19 ٹیمیں اس ٹرائی سیریز کو آئندہ ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر استعمال کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US