پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کا ٹینس اسکواڈ 20 ویں ایشین گیمز 2026 میں ملک کی نمائندگی کے لیے جاپان روانہ ہوگیا ہے۔
ایشین گیمز کے تحت ٹینس کے مقابلے ایچی ناگویا میں منعقد ہوں گے۔
پاکستان کے 8 رکنی ٹینس دستے میں 6 کھلاڑی اعصام الحق قریشی، عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، اشنہ سہیل، مہین آفتاب قریشی اور 2 آفیشلز
کوچ ایم حسیب اسلم، ٹیم مینیجر کرنل ضیاء الدین طفیل شامل ہیں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایچی ناگویا میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور کامیابی کی امید کا اظہار کیا ہے۔