ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب

image

مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے۔ صدارتی انتخاب میں انہوں نے 32 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پولنگ صبح 11 بجے شروع ہوئی اور دوپہر ایک بجے مکمل ہوئی۔ مجموعی طور پر 45 ووٹ ڈالے گئے۔

ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق پونچھ ڈویژن کے سدھنوتی، پلندری سے ہے۔ وہ 2006 سے 2011 تک آزاد کشمیر کے وزیر صحت رہے جبکہ 2016 سے 2021 تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں بھی وزیر صحت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US