ابھیرام سنگھ یادو آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کے ایسوسی ایٹ ممبر منتخب

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 'پرساتوان کرکٹ انڈونیشیا' کے ابھیرام سنگھ یادو کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی (سی ای سی) میں ایسوسی ایٹ ممبر کے عہدے پر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابھیرام سنگھ یادو ایسوسی ایٹ ممبران کے لیے مخصوص سی ای سی کی تین نشستوں میں سے ایک نشست پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ عہدہ رواں سال جولائی میں گرو مورتی پالانی کی آئی سی سی بورڈ میں تقرری کے بعد خالی ہوا تھا۔

ابھیرام سنگھ یادو جون 2027 میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کی اگلی سالانہ کانفرنس میں نئے انتخابات کے انعقاد تک سی ای سی میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US