پاکستان کرکٹ میں نیا تاریخ ساز ریکارڈ: محمد شہزاد نے تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری بنا ڈالی

image

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن پی ٹی وی کے بلے باز محمد شہزاد نے پاکستان کی کرکٹ تاریخ کی تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف کھیلے جا رہے میچ میں شہزاد نے محض 49 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ مصباح الحق کے پاس تھا جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

محمد شہزاد نے مجموعی طور پر 62 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی چھٹی سنچری تھی جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی عالمگیر تاریخ میں یہ آٹھویں تیز ترین سنچری شمار کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US