پی ٹی آئی مارچ، خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی اہم شاہراہیں بند

image

پاکستان تحریکِ انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مجوزہ مارچ کے پیش نظر خیبرپختونخوا کو وفاقی دارالحکومت سے ملانے والی اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند کر دی گئی۔

ٹریفک حکام کے مطابق ایم ون موٹروے کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ جی ٹی روڈ کو بھی اٹک خورد کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دونوں مقامات پر سکیورٹی انتظامات کے تحت پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ شاہراہوں کی بندش کا فیصلہ پی ٹی آئی کے مجوزہ احتجاج اور مارچ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑکیں اگلے احکامات تک بند رہیں گی۔

شاہراہوں کی بندش کے باعث خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنا پڑسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US