پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ سیزن 2: اسلام آباد کے اسکول کرکٹر فواد عالم کے 146 گیندوں پر ناقابل شکست 253 رنز

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز سیزن ٹو" ملک کے 100 اضلاع میں جاری ہے، جس میں 1400 اسکولوں کے کھلاڑی انتہائی جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کے جی سی آئی ایس اسکول سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فواد عالم نے پہلے دو میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

فواد عالم نے ایف 11 اسکول کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 146 گیندوں پر ناقابل شکست 253 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ اپنے دوسرے میچ میں بھی انہوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز اسکور کیے۔

اس موقع پر ڈبل سنچری بنانے والے اسکول کرکٹر فواد عالم نے چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ کے لیے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ان کے ممنون ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسکول کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دکھا کر قومی سطح پر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US