مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبد الرحیم عبداللہ نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبد الرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔