آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کے لیے پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش ہوں گی

image

آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 174 قانونی ترامیم منظور کرانا ہوں گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے آئی ایم ایف پروگرام اور آئندہ قسط سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ترامیم میں ٹیکس، توانائی، نجکاری، خودمختار دولت فنڈ، چینی پالیسی، اسلامی بینکاری اور مالیاتی استحکام سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔

اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری، پی آئی اے کے 75 فیصد حصص، کفایت شعاری اور ٹیکس و توانائی اصلاحات پر پارلیمانی نگرانی مزید سخت کرنے کی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US