محمد عرفان نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

image

ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے محمد عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کوارٹر فائنل میں محمد عرفان کا مقابلہ بھارتی کھلاڑی ویر چوترانی سے ہوا، جس میں انہوں نے حریف کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔

اس اہم کامیابی کے بعد وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جس سے ایونٹ کے اسکواش کے شعبے میں پاکستان کی میڈل حاصل کرنے کی امیدیں بحال اور برقرار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US