سندھ ہائی کورٹ: مختص جگہ کے علاوہ دیگر مقامات پر ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی پر پابندی

image

سندھ ہائی کورٹ میں کمرۂ عدالت، راہداریوں اور انتظار گاہوں میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اب صرف صحافیوں کے لیے مختص جگہ پر ہی ویڈیو بنانے اور فوٹو گرافی کی اجازت ہوگی، جبکہ دیگر تمام مقامات پر اس کی سخت ممانعت ہوگی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے موبائل فونز اور دیگر ریکارڈنگ کے آلات فوری طور پر ضبط کرلیے جائیں گے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US