وزیراعظم کا محمود اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دعوت

image

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط ارسال کر کے مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس خط میں ملاقات کے علاوہ الیکشن کمیشن کی تعیناتیوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں میں کی گئی کمٹمنٹس سے پیچھے ہٹتی ہوئی نظر آ رہی ہے، تاہم وہ توقع رکھتے ہیں کہ رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی نمائندے اپنی بات پر قائم رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US