ایشین گیمز ہاکی: پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست

image

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 سے شکست دے دی۔

گروپ بی کے میچ میں تیسرے کوارٹر تک دونوں ٹیمیں 3-3 سے برابر تھیں۔ چوتھے کوارٹر میں سفیان خان نے گول کرکے پاکستان کو 4-3 کی برتری دلائی، تاہم آخری 5 منٹ میں ملائیشیا نے 2 گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے چاروں گول سفیان خان نے کیے۔ ملائیشیا گروپ بی میں پہلی جبکہ پاکستان دوسری پوزیشن پر ہے۔ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US