سری لنکا انڈر 17 سیریز، پاکستان اسکواڈ کا اعلان

image

سری لنکا انڈر 17 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا اذان احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی، جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔ سری لنکا کی انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

اسکواڈ میں اذان احمد (کپتان)، عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، داؤد توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیسیٰ بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان شامل ہیں۔ اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US